میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،نواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست

فلوریڈا(سپورٹس لنک رپورٹ) میامی اوپن ٹینس میں سربیا کے نواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، اسپین کے روبرٹو بوٹیسٹا کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا کے ڈینس نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔میامی اوپن ٹینس کے پری کوارٹرفا ئنل میں چھ بار کے چیمپئن سربیا کے نواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسپین کے روبرٹو بوٹیسٹا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ روبرٹو کی فتح کا اسکور چھ، ایک، سات، پانچ اور چھ تین رہا۔کینیڈا کے ڈینس نے بھی شاندار کھیل پیش آیا۔ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈینس نے یونان کے اسٹیفناس کودو ایک سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

error: Content is protected !!