ایم پی ڈی ڈی میں 17ویں پی پی پی کورس کرنے والے افسران کا دورہ سپورٹس بورڈ پنجاب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایم پی ڈی ڈی(مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ) میں 17ویںپی پی پی کورس کرنے والے افسران نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںسپورٹس بورڈ پنجاب کا دورہ کیا اور صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والے افسران میں خضر حیات، توصیف دلشاد، شفیق احمد،محمد احمد،محمد جعفر، فیاض احمد، نجیب احمدشامل تھے، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے وفد کو بتایا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب 8 سال بعد 72ویں پنجاب گیمز 2019ء منعقد کروارہا ہے، انہوں نے پنجاب گیمز کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب گیمز قیام پاکستان سے قبل سے منعقد ہورہی ہیں، قیام پاکستان کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا مگر ماضی کی حکومت نے 8سال تک پنجاب گیمز ہی منعقد نہیں کرائیں جس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور ملک کا بہت نقصان ہوا ہے، اب 3سے6اپریل تک72ویں پنجاب گیمز2019ء منعقد کروارہے ہیں جس میں مردوخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔


ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے شرکا ء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر بنایا ہے، 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں 9ڈویژنز سے 3ہزار سے زائد مردو خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اس کے علاوہ سپیشل چلڈرن کے لئے بھی دو کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء سپورٹس کے لئے گیمز چینجر ثابت ہوں گی، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے نئی راہیں کھیلیں گی، 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔


17ویں پی پی پی کورس کرنے والے افسران نے کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ان سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کھیل کو بہتر کرکے ملک کا نام روشن کریں۔

error: Content is protected !!