چیف آف ایئر سٹاف سکواش ٹورنامنٹ یکم اپریل سے شرروع ہوگا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پہلا ایونٹ چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ برائے مینز یکم سے5 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکواڈرن لیڈر عامر اقبال کے مطابق ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 31 مارچ تک مکمل ہو جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سکوائش فیڈریشن نے اسلام آباد میں ہونے والے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے ) بین الاقوامی ایونٹس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پی ایس اے نے 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔ تینوں ایونٹس آئندہ ماہ مصحف سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ایونٹ چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ برائے مینز یکم سی5 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!