آسڑیلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بری خبر

دبئی (سپورٹس لنک پورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک زخمی ہونے کے سبب چوتھے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ نہیںہوں گے، اُن کی جگہ عماد وسیم قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شعیب ملک تیسرے ایک روزہ میچ میں زخمی ہوئے تھے ،اُن کی پسلی پر ضرب لگی تھی جس کے باعث وہ چوتھے ایک روزہ میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔بورڈ کے مطابق شعیب ملک کی انجری کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے اُن کا ایم آر آئی کرایا جائے گا ، اُن کی غیر موجودگی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم چوتھے ایک روزہ میچ میں قیادت کررہے ہیں۔دوسری جانب شعیب ملک کی جگہ پلیئنگ الیون میں سعد علی کو ڈیبیو کرایا جائے گا۔

error: Content is protected !!