فضل محمود کلب چمپئن شپ کا ٹائٹل ناظم آباد جیم خانہ نے اپنے نام کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ناظم آباد جیم خانہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد رینجرز سی سی کو 151رنز سے شکست دے کر فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ ، زون VIIکا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ علی ہاشمی، حمزہ قادر اور حمزہ گھانچی کی نصف سنچریاں اور عبدالطیف ‘ توقیر ملک کے 3,3شکارنے فتح کو آسا ن بنادیا۔ناکام سائیڈ کے زین یونس 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواد علی نے 5حریف کھلاڑیوںکو 23رنز کے عوض نشانہ بنایا۔مظہر علی اعوان، سیکریٹری ، کے سی سی اے زون VIIنے بحیثیت مہمان خصوصی فائنلسٹ ٹیموںکے کپتانوں کو ونر اور رنر ٹرافی پیش کی۔ ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر پہلے ہوم گراؤنڈ کی ناظم آباد جیم خانہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز میں پوری ٹیم 298 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ علی ہاشمی نے 86رنز کی اننگز 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کھیلی۔ حمزہ قادر کے 64رنز میں4چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ حمزہ گھانچی نے بھی 54رنز اسکور کئے ۔دوران اننگز انہوں نے 4چوکے اور 3چھکے لگائے۔ محمد وقاص کے 31رنز 5چوکوں کی مرہون منت تھے۔رینجرز سی سی کی جوابی اننگز 33اوورز میں147رنز پر سمٹ گئی۔ زین یونس 21رنز میں4چوکے لگا کر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر بنے۔ اسد عباس نے 18رنز میں2چوکے لگائے۔ ریحان علی اورفیاض احمد 16،16رنز بنا کر ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے کھلاڑی رہے۔ عبدالطیف اور توقیر ملک نے 3¡3کھلاڑیوںکو چلتا کیا جبکہ 2وکٹ حمزہ گھانچی کے نام رہیں۔ ایمپائرز آل حیدر اورطاہر رشید جبکہ سید عمران علی آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!