قومی نیٹ بال چیمپئن شپ،کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائینگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں کوارٹرز فائنل لائنز اپ مکمل ہوگئی ہے، کوارٹر فائنل مقابلے کل اتوار کو کھیلے جائیں گے، خواتین ٹیموں میں دفاعی گروپ اے سے دفاعی چیمپئن سندھ اور خیبر پختونخوا، گروپ بی سے پاکستان واپڈا اور گلگت بلتستان، گروپ سی سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اسلام آباد نے جبکہ گروپ ڈی سے پاکستان آرمی اور ایلیٹ پی این ایف نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، مردوں کے گروپ اے سے پاکستان واپڈا  اور بلوچستان، گروپ بی سے  گلگت بلتستان  اورپاکستان  ریلوے،  گروپ سی سے پاکستان آرمی اور سندھ نے اور گروپ ڈی سے پاکستان نیوی اور  پنجاب کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی  نے سندھ کو 58-20 گول سے،  پاکستان نیوی نے پاکستان پولیس کو 33-15 گول سے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلام آباد کو  28-16 گول سے، گلگت بلتستان نے خیبرپختوا کو 25-11 گول سے، پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کو 46-5 گول سے، پاکستان پولیس نے آزاد جموں و کشمیر کو 28-4 گول سے ہرادیا

جبکہ  پاکستان ریلوے نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف، بلوچستان نے پاکستان واپڈا کے خلاف اور خیبرپختوا نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف واک اوورز حاصل کئے۔  خواتین  کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 30-10 گول سے،  سندھ نے خیبرپختوا کو 32-7 گول سے ، پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 47-0 گول سے اور پاکستان آرمی نے ایلیٹ پی این ایف کو 38-12 گول سے ہرادیا جبکہ اسلام آباد اور ہائر ایجوکیشن کمیشن  نے پاکستان بورڈ کے خلاف واک اوور حاصل کیا ہے اور اسی طرح سندھ نے بلوچستان کے خلاف بھی واک اوور حاصل کیا، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل  پیر کو جبکہ فائنل 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!