پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد کس غیر ملکی ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑا، انھوں نے کہا کہ بھارتی صرف دکھانے کے لیے باتیں کرتے ہیں،اس معاملے کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ ان کے بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز سیاستدانوں کے ساتھ مل گئی ہے، وہ الٹی سیدھی باتیں کرتے رہتے ہیں، بی سی سی آئی کے باقاعدہ عہدیداروں کا رویہ قطعی مختلف اور بہتر ہے،ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات اور بات بھی ہوتی ہے،میں ان کی عزت بھی کرتا ہوں۔دریں اثناپی سی بی سری لنکا کی پاکستان میں میزبانی کے لیے پرامید ہے، چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی لینڈرز سے خود بات کر رہا ہوں، انکا مسئلہ زیادہ حساس اس لیے ہے کہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہی حملہ ہوا تھا، بہرحال انھوں نے ایک ٹی ٹونٹی میچ کے لیے کھلاڑی لاہور بھجوا کر اچھا پیغام دیا تھا، امید ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف سکیورٹی آفیسر نے کراچی میں سارے پی ایس ایل میچز دیکھے اور بڑے مطمئن واپس گئے، فیوچر ٹور پروگرام میں ہماری بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز بھی ہے، ان سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!