گلوبل زلمی لیگ کا ٹائٹل کابل زلمی نے جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ کابل زلمی کی جیت کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئی۔ایم سی آئی گراؤنڈ اسلام آباد فائنل میں کابل زلمی نے مانامہ زلمی کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مانامہ زلمی کی ٹیم صرف 70رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مانامہ کی جانب سے شہریار 18 اور یونس 10 دس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کابل زلمی کی جانب سے قریب اللہ نے چار اور جمہ دین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کابل زلمی نے ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف 6 اوورز میں حاصل کر لیا اور فائنل 10 وکٹوں سے جیت کر گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن اپنے نام کر لیا۔ وسیم مند زئی 40 اور ننگیال 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، ہیڈ کوچ محمد اکرم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ پروگرام عثمان ڈار اور عمر امین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔جاوید آفریدی نے گلوبل زلمی لیگ کا اگلا ایڈیشن پورے پاکستان اور 20 ٹیموں کے ساتھ کرانے کا اعلان کر دیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں زلمی اسٹیڈیم اور اکیڈمی کی تعمیر کی بھی خوش خبری سنائی۔جاوید آفریدی نے کہا کہ چار سال قبل صرف ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے انہوں نے گلوبل زلمی کے انعقاد کی بنیاد رکھی اور آج 30 سے زائد ممالک میں زلمی کلبز موجود ہیں۔انہوں ںے کہا کہ گلوبل زلمی کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں اور ملک کے مخلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں ںے بھرپور تعاون پر اسلام آباد میونسپل کارپوریشن، مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نے کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے کرکٹ ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع ملا ہے، لیگ کے ذریعے جو بہترین کھلاڑی سامنے آئے ان پر مشتمل ایک گلوبل زلمی الیون تشکیل دی جائے گی اور یہ ٹیم دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کرے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ہوتھ پروگرام عثمان ڈار نے گلوبل زلمی لیگ کے کامیاب انعقاد پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور پوری زلمی مینجمنٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ 16 ممالک سے ٹیموں کی آمد نے پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کیا۔انہوں ںے کہا جاوید آفریدی اور پشاور زلمی نے کرکٹ کی خدمت کی ہے اور وزیر اعظم عمران کی خان کی ہدایت پر شروع ہونے والے یوتھ پروگرامز میں زلمی فاؤنڈیشن ہماری ہم قدم ہو گی۔

error: Content is protected !!