لاہور( سپور ٹس لنک رپورٹ)سبزہ زار سٹیڈیم لیاقت چوک میں ایمرا سالانہ نیشنل آل پاکستان پریس کلبزٹورنامنٹ 2019 کے جاری ٹور نامنٹ کے چھٹے روزپہلا میچ ایمرا گر ین اورکیپٹل کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایمرا ٹیم نے 57رنز بنائے جبکہ کیپٹل کی ٹیم حد ف پورا نہ کر سکی ایمرا کے مو ن شاہ میج آ ف میچ قرار پا ئے ۔ دو سرا میچ پریس کلب گر ین نے 68رنز بنا کر جیت لیا بو ل کی ٹیم اپنا ٹار گٹ اچیو کرنے میں نام رہی لاہور پر یس کلب گر ین کے ند یم بسرا مین آ ف میچ قرار پائے
۔تیسرے میچ میں پبلک نیوز اور ڈان نیوز کے درمیان ٹاکراہو ا جس میں ڈان نیوز نے 56ر نز بنائے پبلک نیوزکی ٹیم صر ف38 رنز بنا سکی ڈان نیوز کے نعمان مین آ ف میچ قرار پا ئے ۔ چھو تھے مر حلے کے میچ میں لاہور نیوز نے 68رنز بنائے جبکہ اب تک کی ٹیم حد ف پور نہ کر سکی لاہو ر نیوز کے جہا نگیر مین آ ف میچ قرار پائے ۔
آخر ی پانچواں میچ میں اے ٹی وی اور 92کے در مین ہوا جس میں92 کی ٹیم نے 62ر نز بنائے جبکہ اے ٹی وی کی ٹیم حد ف پورا نہ کر سکی عد نان اور جمشید مین آ ف میچ قرار پائے صدر آصف بٹ‘ مہمان خصوصی سلور میڈل کامن و یلتھ گیمزطیب اعوان ‘ بانی پر یس کلب لاہورنا صر نقوی اور سا بق صدر پر یس کلب اعظم چوہدری نے کھلا ڑیو ں میں انعاما ت تقسیم کیے
مہمان خصوصی سلور میڈل کامن و یلتھ گیمزطیب اعوان نے کہا کہ مجھے خو شی ہورہی ہے کہ صحافیو ں نے بھی کھیل کے میدان سجا لیے ہیں صحت مند سرگرمیو ں کے ایسے پروگرام کا انعقاد خو ش آ ئند اقدام ہے ایمرا باڑی کے صدر آ صف بٹ یقیناًمبارکباد کے مستحق ہیں جنہو ں نے اتنے خو بصور ت ایو نٹ کااہتمام کیا
انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایسے پروگرامو ں کے انعقاد کرانے والو ں کی حو صلہ افزائی کرے مجھے صحا فی برادری کو کھیلتے دیکھ کر خو شی محسو س ہو رہی ہے میں امید کر تا ہو ں کہ آ صف بٹ صاحب ایسے ایو نٹس کا انعقاد باقاعد گی سے کراتے رہیں گے ۔ یکم اپریل بروز پیر رات 8 بجے سبزہ زار اسٹیڈیم لیاقت چوک میں ایمرا کے سالانہ نیشنل ایمرا کرکٹ ٹورنامنٹ میں فنکار الیون کا بمقابلہ ایمرا باڈی سے ہوگا
جس میں فنکار الیون کے کپتان ادکار نسیم وکی‘قیصر پایا‘ اکرم اداس‘ شاہد خان‘علی عادل‘تبسم علی‘اسد‘آصف پارا‘ساقی خان ‘رضوان وکی‘آفتاب‘ توفیق شاہ‘بابر لاہوری‘اور ان کا مقابلہ ایمرا باڈی سے ہوگا ایمرا باڈی کے کپتان نعیم حنیف ہونگے کھلاڑیوں میں شہزاد حسین بٹ‘آصف بٹ‘خواجہ قادر‘ رائے ثاقب‘رانا اقبال‘ملک ارشد عاصم‘شہباز بٹ‘وجاہت زیدی‘جواد ملک‘عامر بٹ‘کوچ ارشد انصاری صاحب‘ہیڈ کوچ اعظم چودھری صاحب ہونگے۔