رائزنگ اسٹار کی کامیابی کا سفر جاری‘ پاک اسٹار کا بھی قصہ تمام کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رائزنگ اسٹار سی سی ی نے پاک اسٹار سی سی کو 60رنز سے شکست دے کر رائزنگ اسٹار ٹرافی میں اپنی کامیابی کے تسلسل کوجاری رکھا۔ سلیمان سلیم نے شاندار 91رنز کی اننگز کھیلی۔ عفنان خان نے 47رنز اور 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ عبدالرحمن کی 5وکٹیں اور رفیق خٹک کی نصف سنچری کارگر ثابت نہ ہوسکی۔یونائیٹڈ جیم خانہ کو گلزار سی سی پر 13رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ اسامہ احمد کی نصف سنچری اورعبدالواسع کی 3وکٹوں کا فتح میں کلیدی کردار ‘ اسامہ خالد اور طلحہ صدیقی کی 3,3وکٹیں ان کی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔عفنان خان اور عبدالواسع کوبالترتیب جنید افضل اور عادل سلطان نے بائیوریکس فارماسیوٹیکل مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا ۔ برائٹ کرکٹ گراؤنڈ پر رائزنگ اسٹار سی سی نے پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور 32.1اوورز میں 254رنز کا مجموعہ تمام وکٹوں پر حاصل کرکے پویلین کا رخ کیا۔ اوپنر سلیمان سلیم نے 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 91رنز کی خوبصورت اننگز تراشی۔ عفنان خان نے بھی عمدہ بلے بازی کی اور 47رنز میں 6چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شہزاد اختر کی 45رنز کی اننگز 5چوکوں اور ایک چھکے سے سجی تھی۔ راجہ شاہ میر نے 23رنز اسکور کئے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر عبدالرحمن نے 47رنز پر 5حریف بلے بازوں کو اپنے جال میں پھنسایا۔معاز علی نے 59رنز پر 2شکار کئے۔پاک اسٹار سی سی کی جوابی اننگز 32ویں اوورز میں 194رنز پر تمام ہوگئی۔ رفیق خٹک کی77رنز کی دلکش اننگز 9چوکوں کی مرہون منت تھی۔ ندیم شاد 23اور محمد دانیال نے 18رنز کی اننگز کھیلی۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنرعفنان خان نے 27اورآف بریک بولرہارون خلیل نے 35رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا۔اسٹیل ٹاؤن گراؤنڈ پر یونائیٹڈ جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز کی آخری گیند پر 176رنز بنا کرپوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔اسامہ احمد کے 66رنز میں 8چوکے شامل تھے۔ عبدالرحیم نے 39، محمد شاہزیب نے 29اور ملک حسین نے 17رنز بنائے۔ اسامہ خالد نے 36اور طلحہ صدیقی نے 29رنز پر 3-3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔گلزار سی سی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 39ویں اوورز میں ہمت ہارگئی جب پوری ٹیم 163رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ فراز شیخ نے 26رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ حماد کپاڈیہ نے 23،مجید ا نے 21 اور طاہر خان 18رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے بیٹسمین رہے۔ عبدالواسع نے 39رنز پر 3کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ امیر سلطان اور محمدم نوید نے 2-2وکٹوں پر اکتفا کیا۔

error: Content is protected !!