راجر فیڈرر نے چوتھی بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز جیت لیا

فلوریڈا (سپورٹس لنک رپورٹ )سوئس ٹینس اسٹارراجر فیڈررنے امریکا کے جان ازنر کو ہراکر چوتھی بار میامی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔فیڈرر نے دفاعی چیمپئن ازنر کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی،سوئس ٹینس اسٹار نے چھ ایک، چھ چار سے کامیابی سمیٹی۔

دوسرے سیٹ میں امریکی کھلاڑی ازنر کے کھیل میں کچھ بہتری آئی لیکن بائیں پیر میں تکلیف کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔راجر فیڈرر نے ایک سو ایک واں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

error: Content is protected !!