انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)دوسرے انٹرڈیپارٹمنٹل نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں پی سی بی الیون نے ایچ ای سی جبکہ زیڈٹی بی ایل نے اسٹیٹ بینک کو ہرادیا۔پی سی بی کے زیراہتمام ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں گزشتہ روزپہلے میچ میں پی سی بی الیون نے کائنات حفیظ کے شاندار74اور عائشہ نسیم کے 28رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں پر 148رنز بنائے، ایچ ای سی کی جانب سے غزالہ عامر نے 2وکٹیں لیں۔جواب میں ایچ ای سی خدیجہ چشتی کے 53، حدیقہ ڈار کے 37اور ڈیانہ بیگ کے 28رنز کے باوجود مقررہ اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر137رنز بناسکی اور ایک سکورسے شکست کھاگئی۔ پی سی بی الیون کی نائلہ نذیرنے 3وکٹیں لیں، پی سی بی الیون کی کائنات حفیظ اورنائلہ نذیرکومشترکہ پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔ دوسرے میچ میں زیڈٹی بی ایل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر171سکورکیا، زیڈٹی بی ایل کی جویریہ ودود 57، ناہیدہ بی بی 52اور بسمہ معروف 36رنز کیساتھ نمایاں رہیں

جواب میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم 20اوورز میں 8وکٹوں پرصرف 113سکورکرسکی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے عالیہ ریاض 34اورارم جاوید 23رنز کیساتھ نمایاں رہیں، زیڈٹی بی ایل کی افطمہ ثناء نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح زیڈٹی بی ایل نے 58رنز سے یہ میچ جیت لیا، زیڈٹی بی ایل کی ناہیدہ بی بی اورفاطمہ ثناء کومشترکہ پلیئرآف دی میچ قراردیاگیا۔ آج پہلا میچ زیڈٹی بی ایل اورپی سی بی الیون جبکہ دوسرا میچ اسٹیٹ بینک اورایچ ای سی کے مابین کھیلاجائے گا۔

error: Content is protected !!