پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع،عمراکمل کی سنچری،بلوچستان کی جیت

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کپ کے پہلے میچ میں بلوچستان کافاتحانہ آغاز، افتتاحی میچ میں پنجاب کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کو 295رنز کاٹارگٹ دیا، پنجاب کی طرف سے سعدیعلی 73، سہیل تنویر 68، افتخاراحمد 54اورکپتان اسدشفیق 36رنز بنا کر نمایاں سکورررہےبلوچستان کی جانب سے حارث رئوف اورعمرخان نے 2،2جبکہ اسدشفیق، علی عمران، محمدعرفان اور حمادبٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے 46اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر296رنز بناکر فتح سمیٹ لی بلوچستان کی جانب سے اویس ضیاء 75،عمراکمل ناقابل شکست 136اورفوادعالم37رنزبناکرنمایاں سکوررہے

پنجاب کی طرف سے سہیل تنویر،احسان عادل، محمداصغر اورافتخاراحمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بلوچستان کے عمراکمل کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔ آج دوسرامیچ فیڈرل ایریا اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!