مراکش کے صحرائی ٹریک پر موٹر ریلی،ڈرائیورز نے خوب مہارت دکھائی

رباط(سپورٹس لنک رپورٹ) مراکش کے صحرائی ٹریک پر موٹر ریلی میں زبردست مقابلے جاری ہیں، دوسرے مرحلے میں العطائیہ کی سبقت برقرار رہی۔ موٹر سائیکلسٹ اور جیپ ڈرائیورز نے ریتلے راستوں پر رفتار اور توازن کی خوب مہارت دکھائی۔مراکو موٹر ریلی میں نامور رائیڈر اور ڈرائیور اِن ایکشن، ریتلے ٹریک نے سخت آزمائش کی۔ تیز رفتاری، کنٹرول اور منزل پر پہنچنے کا جنون عروج پر رہا، شرکا پرعزم تھے تو پرستار بھی فُل پرجوش نظر آئے۔مصر کے نصیر العطائیہ نے دوسرے مرحلے میں کامیابی سمیٹی، موٹر بائیکس میں فرانس کے ایڈرین وین بیورین کی مجموعی برتری برقرار رہی۔ جیپ ڈرائیورز نے بھی زبردست مہارتیں دکھائیں، دھول اڑاتی گاڑیوں نے ایونٹ کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔

error: Content is protected !!