72ویں پنجاب گیمز 2019ء ، پہلے روز ٹیبل ٹینس، کک باکسنگ اور سپیشل چلڈرن کے مقابلے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے ہونے والی 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے پہلے متعدد کھیلوں کے مقابلے ہوئے، بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں لاہور ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو 3-0، فیصل آباد ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 3-2، گوجرنوالہ ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 3-1جبکہ ملتان ڈویژن نے بہاولپورڈویژن کو 3-0سے شکست دیدی، کک باکسنگ کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم کے باہر رنگ میں منعقد ہوئے جس میں 51کلو گرام کیٹیگری میں ساہیوال کے دانش انجم نے راولپنڈی کے سراج علی ، گوجرانوالہ کے بلاول حسین نے سرگودھا کے شاہد علی کو ہرادیا۔ اتھلیٹکس سپیشل چلڈرن کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوئے، فیصل آباد کے اظہر علی نے 100میٹر(ون آرم) ریس جیت لی، لاہور کے نعیم مسیح اور ساہیوال کے لیاقت علی دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ گرلز(نابینا )100میٹر ریس میں کرن رفیق (راولپنڈی)، عطیہ(سرگودھا)، ہما اشرف (لاہور)، گرلز(قوت سماعت سے محروم)100میٹر ریس ثناء بتول(راولپنڈی)، میمونہ(لاہور)،جویریہ(فیصل آباد) کامیاب رہیں، 100میٹر بوائز ( ایم سی)میں سلطان(گوجرانوالہ)،انس معاویہ (لاہور)، عبدالصبور (فیصل آباد)، 100میٹر بوائز (ایچ آئی) راشد علی (فیصل آباد)، محمد احمد (راولپنڈی) اور محمد جمشید (سرگودھا) کامیاب رہے۔

error: Content is protected !!