انٹر ڈیپاٹمنٹل ٹی20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ) زرعی ترقیاتی بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں دوسری انٹر ڈیپاٹمنٹل ٹی20 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل جمعہ کو ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک نے پی سی بی الیون کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔پی سی بی الیون پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 80 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئی کائنات حفیظ چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بناکر نمایاں رہی۔ الماس اکرم نے دس رنز دے کر تین کھلاڑی ا?ؤٹ کئے۔ جواب میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ثناء-04 میر نے چار چوکوں 27 رنز اور نفس ڈار نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔دوسرے میچ میں سٹیٹ بینک ا?ف پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 30 رنر سے شکست دی۔ سٹیٹ بینک کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 167 رنز بنائے، سدرہ امین نے چودہ چوکوں کی مدد سے 86 رنز اور حفصہ خالد نے ایک چھکے اور چھ چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ جواب میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن مطلوبہ پورا نہ کرسکی بلکہ اس نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

error: Content is protected !!