آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی، امام الحق کو پاکستانی کی ورلڈکپ ٹیم سے نکالے جانے کا امکان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امام الحق کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سلیکشن کمیٹی نے انہیں عالمی کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ میچز کی سیریز میں سے 3میچز کھیلے جن میں وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور تینوں میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر63 رنز بنائے جس کی وجہ سے انہیں اب ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا

error: Content is protected !!