شعیب ملک نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹ بال میں بھی اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹ بال میں بھی اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیاہے ۔کرکٹ کے میدان میں تو وہ کھیل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہی ہیں لیکن فٹ بال کے کھیل میں بھی انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے فیفا سے پا کستان میں فٹ بال کے کھیل کی صورتحال پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، شعیب ملک نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی فٹبالرزغیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں، وہ اس تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کر سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فٹ بال فیڈریشن کے دو گروپوں میں تنازع کی وجہ سے پاکستان پر معطلی کے امکانات پیدا ہورہے ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ ورلڈ کپ کوالیفائر سمیت انٹرنیشنل فٹ بال مقابلوں میں پاکستان حصہ نہیں لے سکے گا۔

error: Content is protected !!