پاکستان ون ڈے کپ میں کل فیڈرل ایریاز اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ون ڈے کپ میں کل جمعہ کو خیبرپختونخوا اور پنجاب کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم سلمان بٹ جبکہ پنجاب کی ٹیم کامران اکمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ میچ ڈے نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان کپ 2019ء کے سنسنی خیز مقابلے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ اس سلسلے کا چوتھا میچ کل خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں فیڈرل ایریاز کو ہرا چکی ہے جبکہ پنجاب کو پہلے میچ میں بلوچستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ ہفتہ کو سندھ اور فیڈرل ایریاز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 7 اپریل کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ 8 اپریل کو ساتواں میچ میں پنجاب اور فیڈرل ایریاز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 9 اپریل کو آٹھوایں میچ میں سندھ اور خیبر پختونخوا، 10 اپریل کو نویں میچ میں فیڈرل ایریاز اور بلوچستان جبکہ 11 اپریل کو دسویں اور آخری میچ پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پنجاب، بلوچستان، فیڈرل ایریاز، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر ٹیم چار لیگ میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!