چیف آف دی ایئر سٹاف سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل کل جمعہ کو کھیلے جائینگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کل جمعہ کو مصحف سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے غیر ملکی مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک، آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!