72ویں پنجاب گیمز کے انعقاد سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے انعقاد سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، نوجوان بھرپور انداز سے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب گیمز کے انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں جہاں کوئی خامی ہوگی اسے جلد دور کرلیا جائے گا، کھلاڑیوں کو بہترین خوراک اور قیام کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلے ڈسپلن کے ساتھ منعقد ہورہے ہیں، کھلاڑی محنت اور لگن سے کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں تمام کھلاڑی نظم وضبط کا مظاہرہ کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے جمعرات کے روز باکسنگ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے مقابلوں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے منی ہاکی سٹیڈیم گرائونڈ ٹو میں ہاکی کے مقابلوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں کھلاڑیوں کیلئے ٹرانسپورٹ سے لیکر قیام و طعام تک بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اگر کہیں کوئی معاملہ سامنے آیا تو اسے جلد دور کرلیا جائے گا، نوجوان بہت پُرجوش ہیں اور کھیلوں کے مقابلے بھرپور انداز میں جاری ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے مقابلوں کا خود جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی کو کوئی شکایت پیدا نہ ہو، کھیلوں کے مقابلوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کھلاڑیوں کو بہترین ماحول فراہم کررہے ہیں اور کھلاڑی بہت خوش ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا ہے کہ 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے کھیلوں کے مقابلے پروگرام کے تحت منعقد ہورہے ہیں، ہمیں خوشی ہیں کہ کھلاڑی سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کررہے ہیں، انشاء اللہ تمام مقابلے احسن طریقے سے انجام پائیں گے۔ کھلاڑیوں کی سہولتوں کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کھلاڑی جوش وجذبہ سے کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

error: Content is protected !!