لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجا ب اولمپک ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے 72ویں پنجاب گیمز 2019ء کے کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، 72 ویںپنجاب گیمز 2019ء میں پہلے دو روز میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوںمیں فیصل آباد ڈویژن 32میڈلز جیت کر 72ویں پنجاب گیمز 2019ء میں سرفہرست ہے، لاہور ڈویژن 24میڈلز کیساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن 20میڈلز حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا کہنا ہے کہ 72 ویںپنجاب گیمز 2019ء نے سپورٹس کلچر میں نئی روح پھونک دی ہے، نوجوان جوش و خروش سے کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق 72 ویںپنجاب گیمز 2019ء میں پہلے دو روز میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن نے کل32میڈلز جیتے ہیں جن میں سونے کے 6، چاندی کے 12اور کانسی کے 14تمغے شامل ہیں،لاہور ڈویژن نے کل 24میڈلز جیتے جن میں سونے کے 12، چاندی کے 4اور کانسی کے8میڈلز ہیں، گوجرانوالہ ڈویژن نے کل 20میڈلز جیتے ہیں جن میں سونے کے 4، چاندی کے 8اور کانسی کے 8 میڈلز شامل ہیں،ساہیوال ڈویژن نے کل 17میڈلز جیتے، ساہیوال ڈویژن نے اتھلیٹکس میں 8گولڈ میڈلز جیتے جبکہ چاندی کے4 اور کانسی کے 5 میڈلزبھی جیتے،راولپنڈی ڈویژن نے کل 15میڈلز جیتے،جن میں سونے کے 6، چاندی کے 5اور کانسی کے4میڈلزشامل ہیں،بہاولپور، ملتان اور سرگودھا ڈویژنز نے 10،10میڈلز جیتے،بہاولپور ڈویژن نے سونے کے 3، چاندی کے 3اور کانسی کے 4تمغے جیتے،ملتان ڈویژن نے سونے کے 3، چاندی کے 3اور کانسی کے 4میڈلز جیتے،سرگودھا ڈویژن نے سونے کا ایک، چاندی کے 2اور کانسی کے 7میڈلز جیتے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے چاندی کے 2میڈلز جیتے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 72 ویںپنجاب گیمز 2019ء نے سپورٹس کلچر میں نئی روح پھونک دی ہے، 3ہزار کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، 72ویںپنجاب گیمز 2019ء میں کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، 72ویںپنجاب گیمز 2019ء کا انعقاد سپورٹس کے لئے گیمز چینجر ہوگا۔