فضل محمود کرکٹ‘ برائٹ کیخلاف ہنسوٹ جیم خانہ 126رنز کی ہزیمت سے دوچار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام دوسرا فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میں دو میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ برائٹ سی سی نے ہنسوٹ جیم خانہ کویکطرفہ مقابلے کے بعد 126رنز کی شکست سے دوچار کردیا۔ عمران رضا کی نصف سنچری اور آصف خان کی 5وکٹوں کا فتح میں کلیدی کردار۔ ناکام سائیڈ 107رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ملیر جیم خانہ نے عظیم پورہ جیم خانہ کو 8وکٹوں سے ناکام کیا۔ دانیال احسن نے 75رنز کی عمدہ اننگز کھیلی حارث ایاز نے 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ناکام سائیڈ کے رنا طاہر کی 95رنز کی دلکش اننگز رائیگاں۔ پاک اسٹار گراؤنڈز پر کھیلے گئے پہلے میچ میں برائٹ سی سی نے پہلے بیٹنگ کی اور 45اوورز میں 9وکٹوں پر 233رنز اسکور کئے۔ عمران رضا نے 57رنز میں 7چوکے ، عقیل خان نے 31رنز میں 3چوکے لگائے۔محمد ابرار نے 29اوربدرالحسن نے 26رنز اسکور کیے۔اسامہ ظفر نے 3اور سفیان سلیم نے 2کھلاڑیوںکو میدان بدر کیا۔ہنسوٹ جیم خانہ کی جوابی اننگز 107رنز پر تمام ہوگئی۔ حمزہ طحہ نے39رنز میں 3چھکے اور اتنے ہی چوکے لگا اچھی بیٹنگ کی ۔ محمد اطہر کے 20رنز میں 3چوکے شامل تھے۔آصف خان نے 29رنز پر 5کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔محمد طفیل اور محمد اکبر نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں عظیم پورہ جیم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا۔ اور 37اوورز میں 174رنز اسکور کئے۔ رانا طاہر نے95رنز کی انتہائی زمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ دوران اننگز انہوں نے 14چوکے اورایک چھکا لگایا۔ ۔ غلام محی الدین نے 3چوکے لگا کر 30رنز بنائے۔ اریب معین نے 14رنز بنائے۔ حارث ایاز نے 28رنز کے عوض 3جبکہ اعظم حسین اور کہف پٹیل ن ے 2,2وکٹیں اپنے نام کیں۔ملیر جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 29اوورز میں 117رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ دانیال احسان نے 12چوکوںکی مدد سے 75اور عماد عالم کے 45رنز میں 3چوکے جبکہ عاطف علی زیدی نے 6چوکے اور ایک چھکا لگا کر 40ناقابل شکست رنز بنائے۔

error: Content is protected !!