کوشش کرینگے عالمی کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں،سرفراز

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہے، بابر اعظم اورحارث سہیل جیسے کھلاڑی مڈل آرڈر میں موجود ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ٹرافی دوبارہ پاکستان آنا خوش آئند ہے، دعا کریں ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان ہی آئے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پرورلڈ کپ کے لئے ٹیم منتخب کی جائے گی، محمد عامر کو کھلانےکافیصلہ فٹنس کے بعد ہوگا، اگر متبادل وکٹ کیپر کی ضرورت ہو ئی تو رضوان بالکل جا سکتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کا پاکستان سے نہ کھیلنے کا اعلان بھارت کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں ہے۔اسلام آباد میں کل آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا، سرفراز احمد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرافی دیکھنے آئیں۔

error: Content is protected !!