آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ویمن ٹیم کااعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ اور جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ کیلئے قومی سکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ ودود خان، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، رامین شمیم، ثناء-04 میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔ٹی 20 سیریز کیلئے بھی قومی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف ہی کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ ودود خان، جویریہ ر?ف، کائنات امتیاز، نشرہ سندھو، ندا ڈار، رامین شمیم، ثناء-04 میر، سدرہ امین، سدرہ نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے میچ 6 مئی، دوسرا 9 مئی اور تیسرا 12 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 سیریز کا آغاز 15 مئی سے ہو گا۔

error: Content is protected !!