سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان سوسائٹی آف سپورٹس بائیو میکینکس کے باہمی تعاون سے پاکستان نیشنل بائیو میکینکس ڈے منایا گیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان سوسائٹی آف سپورٹس بائیو میکینکس کے باہمی تعاون سے پاکستان نیشنل بائیو میکینکس ڈے ہفتہ کے روزمنایا گیا، اس موقع پر ای لائبریری سے واک کا اہتمام کیا گیا ، شرکاء نے ہاتھ میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

پاکستان سوسائٹی آف سپورٹس بائیومیکینکس کے زیراہتمام ای لائبریری سیمینار بھی ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس ہیڈ آف بائیومیکینکس لمز یونیورسٹی، شاہد اسلم ہیڈ آف وومن ونگ پاکستان کرکٹ بورڈ، محمد حفیظ بھٹی ڈائریکٹر سپورٹس سپورٹس بورڈ پنجاب، محمد صدیق شیخ جنرل سیکرٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن، ڈاکٹر خالد سعید پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، طلحہ افتخار آئی اے اے ایف نے بھی شرکت کی،پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اویس نے سیمینار میں سپورٹس بائیومیکنیکس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس میں کارکردگی میں بہتری ، انجری سے بچاؤ اور کھیلوں کے سامان میں جدت کے حوالے سے سپورٹس بائیو میکنیکس کا کردار اہم ہے اس سے سپورٹس میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

error: Content is protected !!