حیدر علی اور علی نسیم کی سنچری شراکت سے برائٹ جیم خانہ سرخرو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون IIIکے زیر اہتمام جاری عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدر علی کی سنچری اور علی نسیم کی نصف سنچری نے برائٹ جیم خانہ کو سنسنی خیز مقابلے کے فتح سے ہمکنار کردیا۔ حسنین سی سی کو4رنز سے شکست کا سامنا۔فاتح ٹیم کے حیدرعلی مین آف دی میچ قرار پائے۔ کے پی آئی گراؤنڈ پر برائٹ جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز کے اختتام پر 3وکٹوں پر 182رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ حیدر علی نے 7چھکوںاور7چوکوںکی مدد سے 105رنز کی دلفریب اننگز کھیلی۔ اسٹار بیٹسمین علی نسیم نے بھی 51رنز میں 7چوکے لگائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 133رنز جوڑے۔ مکرم واحد نے 23رنز پر 2حریف بلے بازوںکو میدان سے رخصت کیا۔حسنین سی سی کی جوابی اننگز مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 178رنز پر محدود ہوگئی۔ شفقت علی 53رنز کی اننگز میں 4چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنی ٹیم کے نمایاں بیٹسمین رہے۔ حمزہ عزیز نے 3چوکوںکی بدولت 29اور فہد انجم کے 28رنز 5چوکوں کی مرہون منت تھے۔ مکرم واحد نے 18رنز میں 2باؤنڈریز اور ایک چھکا رسید کیا۔

6Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!