لیثررلیگزکراچی انٹراسٹی فٹبال چمپئن شپ رواں ماہ کھیلی جائے گی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثررلیگز (پاکستان) نے ایک اور سنگ میل عبور کیا جب پاکستان کی 74شہروں میں انٹرا سٹی مقابلوں کے زریعہ نیشنل چمپئن شپ میں داخلے کیلئے نبردآزما ہونگی اورنیشنل چمپئن ٹیم بحیثیت قومی چمپئن دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے اس سال یونان جائے گی۔20شہروں میں ایک لیگ کے انعقاد کی وجہ سے وہاں انٹر سٹی مقابلے نہیں ہونگے اور واحد لیگ کھیلنے والی ونر ٹیم سٹی چمپئن کی حیثیت سے نیشنل چمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ 74سٹی کی چمپئن ٹیموں کو 4,4کے گروپ میں تقسیم کیا جائے گاجو اپنے متعلقہ ریجن میں گروپ اسٹیج کے میچز کھیلیں گی۔ ٹاپ 16تا20ٹیمیں لیثرر لیگز (پاکستان) نیشنل چمپئن شپ کھیلنے اس سال جولائی میںکراچی آئیں گی ۔نیشنل چمپئن ٹیم دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے یونان جائے گی۔ جہاں کریٹ سٹی میں 12تا20اکتوبر فائنل راؤنڈ کھیلا جائے گا۔گذشتہ سال لاہور کی آئی سی ڈبلیو اے نے سوکاورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تھاجسے فیئر پلے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔پہلا سوکا ورلڈ کپ پرتگال کے شہر لسبن میں کھیلا گیا تھا اور جرمنی نے32ٹیموں پر مشتمل سوکا ورلڈ کپ میںچمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس بار دنیا بھر سے 80ممالک کی ٹیموں کی کوشش ہے کہ فائنل راؤنڈ کی 32ٹیموں میں شامل ہوں۔اس بار گذشتہ سال کے مقابلے میںفیڈریشن کی ممبر شپ میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔جو 87ممالک پر مشتمل ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لیثررلیگز دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ مقبو ل ہورہی ہے۔دریں اثنا لیثررلیگز جہاں دنیا بھر میں اپنی افادیت کو منوا رہی ہے وہاں پاکستان میں بھی 74شہروں میں اس کے مقابلے ہفتہ وار منعقد کئے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھانوس نے لیثررلیگز میں شامل ہر آفیشل اور کھلاڑی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بالخصوص آئی ایس ایف سے الحاق شدہ پاکستان میں جس تیزی کے ساتھ لیثررلیگز نے مقبولیت حاصل کی ہے وہ مثالی ہے۔آئی ایس ایف کے پاکستانی نثرادنائب صدر شاہزیب ٹرنک والا ، ایل ایل پی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسحق شاہ، ڈپٹی سی او او زیب خان، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر عمر ڈوگراور سردار نوید حیدر نے گذشتہ ماہ ورلڈ کپ کی تیاریوںکے سلسلے میں یوکے کے شہر برمنگھم میںہونے والے اجلاس میں شرکت بھی کی۔چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا نے کہا ہے کہ ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں یوتھ ہمارے ساتھ براہ راست منسلک ہیں جو لیثررلیگز (پاکستان) کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت مند سرگرمیوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔محمود ٹرنک والا نے کہا کہ میںانتہائی خوش ہوں کہ ہماری ٹیم انتہائی متحرک انداز میں درجنوں شہروں میں نوجوان کھلاڑیوں کو فٹبال کھیل کی جانب بغیر کوئی فیس کے راغب کرنے میںاپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے۔سید اسحق شاہ ، سی او او کا کہنا تھا کہ ہمارا ویثرن ہے کہ لیثررلیگز کے مقابلوں تک پاکستان کے گاؤں ، دیہات اور شہروںکے نوجوانوںکی رسائی انتہائی آسان ہو ۔او ر وہ ہماری جانب سے فراہم کئے گئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور خوبصورت اور دنیا کے نمبر ون کھیل میں مہارت حاصل کرکے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں روشن کریں۔

error: Content is protected !!