ٹائیگرکی 14سال بعد دھاڑ

جارجیا (سپورٹس لنک رپورٹ)گالف کے نامور پلئیر ٹائیگر ووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ٹائیگر ووڈ نے امریکا کے شہر جارجیا میں ہونے والے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا، انہوں نے 14 سال بعد دی ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے۔ٹائیگر ووڈز نے پہلے راؤنڈ میں 2، دوسرے میں 4، تیسرے میں 5 اور چوتھے راونڈ میں 2 انڈر پار کے ساتھ اپنے میچ کا اختتام کیا، میچ میں ان کی جیت کا اسکور 275 رہا۔واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے پانچویں مرتبہ ماسٹرز جبکہ گیارہ سال بعد کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

error: Content is protected !!