انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے سید اشفاق حسین

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ا نجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر و رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم اور سیکرٹری جنرل سیکرٹری شرافت حسین بخاری بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں 41 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ٹیموں کے ٹرائلز سے لے کر تربیتی کیمپ تک کے تمام اخراجات پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے برداشت کئے ہیں۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے کہاکہ انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ سے ملک میں ٹیلنٹ کو فروغ ملے گااور میڈیا ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے، انہوں نیکہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے محدود وسائل کے تحت انعامات رکھے ہیں، فاٹا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ ہمارے فاٹا میں فٹ بال کی ترقی چاہتے ہیں اور اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ فٹ بال کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب عامر ڈوگر نے کہاکہ فیڈریشن میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں، سید اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میچز ملک بھر کے مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ ، لیہ، مظفرآباد،گلگت بلتستان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، حیدرآباد ، کوئٹہ اور مستونگ شامل ہیں اور دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،انعامات میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ، سترہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو ملک میں پہلے فٹ بال کو نقصان پہنچا ہے اس کو پورا کیا جائے، ،ایک سوال کیجواب عامر ڈوگر نے کہاکہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ ان کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نیکہا کہ پاکستان میں فٹ بال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیفا اور اے ایف سی کا وفد دو روزہ دورے 28 اپریل کو لاہور پہنچے گا۔ اور ہم ان کو فٹ بال کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے، سلیم چوہدری نے انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تعریف کی۔

error: Content is protected !!