حمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ‘ رہبر اسپورٹس کی کھتری اسپورٹس کیخلاف یکطرفہ کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رہبر اسپورٹس نے آسان مقابلے کے بعد کھتری اسپورٹس کو 106رنز سے شکست دے کر کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام جاری عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلہ میں اپنی نشست کو کنفرم کرلیا۔ محمد ابراہیم کی 77رنز کی اننگز کا فتح میں نمایاں کردار۔کے پی آئی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں رہبر اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور 19اوورز میں تمام وکٹوں پر 192رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ محمد ابراہیم نے 77، محمد عاقب نے 33اور محمد دانش نے 19رنز کی اننگز کھیلی۔ فضل رحیم نے 21رنز کے عوض 4حریف بیٹسمینوں کو نشانہ بنایا۔ عمیر خان نے 22رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ کھتری اسپورٹس کی جوابی اننگز 16اوورز میں 86رنز پر زمیں بوس ہوگئی۔ ساجد بلوچ نے 31رنز کے ساتھ عمدہ بیٹنگ کی جبکہ شاہ رخ پرویزنے 17رنز بنائے۔ محمد عرفان ، عاقب عاشق اور اختیار احمد نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ایمپائرز غلام محمد اور واصف جمال تھے۔

error: Content is protected !!