محمد علی میموریل کرکٹ ‘ دہلی سٹی جیم خانہ کا کراچی ڈس ایبلڈ پر غلبہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) منصورہ اسپورٹس، کے سی سی اے زونIIکے زیر اہتمام جاری دوسرا محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی سٹی جیم خانہ نے کراچی ڈس ایبلڈ سی سی کو 38رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا ۔فرحان رفیق نے شاندار 93رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سمیر سلیم نے 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ناکام سائیڈ کے اسحق جونیئر 43رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔ نعمان شبیر کی 3وکٹیں ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی سٹی جیم خانہ نے مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 234رنز اسکور کئے۔ فرحان رفیق نے 9چوکے لگا کر 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ برہانن نے 43اور وسیم اقبال 22رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نعمان شبیر نے 43رنز پر 3وکٹ اپنے نام کی۔ امیر احمد اور احمد قریشی نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ کراچی ڈس ایبلڈ کی کی جوابی اننگز مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 176رنز تک محدود ہوگئی۔ اسحق جونیئر نے 44رنز میں 2چوکے ، عمر فاروق کے 41رنز میں 5چوکے اور نعمان بشیر 17رنز پر ناقابل شکست رہے۔ سمیر سلیم نے 17رنز کے عوض 3وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاہد مشتاق کے ہاتھ 50رنز پر 2وکٹ لگیں۔ شاہد اسلم اور جنید افضل ایمپائرز جبکہ سید افرسیاب آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!