پراچہ اکسچینج 20ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 27-28 اپریل کو منعقد ہو گی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پراچہ اکسچینج 20ویں سندھکراٹے چمپئن شپ 27-28 اپریل کوسندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد کمپلکس کراچی میں منعقد ھوگی۔ 14 ڈسٹرکٹ کے 170 کھلاڑی اورآفیشلز شرکت کریں گے۔ سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی دو روزہ پراچہ ایکسچینج 20 ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ 27 اور 28 اپریل 2019 کو محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندہ اور ٹورس مکس مارشل آرٹ و فٹنس کے تعاون سے سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد کمپلکس کراچی میں منعقد ہوگی۔ 14 الحاق شدہ کراٹے یونٹس کے 170 کھلاڑی و آیشلز کی شرکت متوقہ ہے۔ تمام ٹیمیں 8 کھلاڑیوں اور 1 آفیشل پر مشتمل ھوگی۔ یہ چمپئن شپ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ہوگی جوانفرادی کاتا, ٹیم کاتا,انفرادی کمیتے منفی 40, 45, 50, 55 ,60 67ٍ, 75 اور پلس 75کلوگرام اور ٹیم کمیتے کےمقابلوں پر مشتمل ہوگی۔ ٹیموں کے انٹری 20 اپریل تک ہوگی۔ سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے سندہ وومن کراٹے ایسوسی ایشن کی ناٸب صدر محترمہ ڈاکٹر قرت العین صاحبہ کو چیٸرپرسن آرگناٸزنگ کمیٹی, واصف علی سیکریٹری, عبدالرحیم, محمد معین ڈیڈھی اور محترمہ نجمہ واحد کو ایونٹ کواڈینیٹر مقرر کیا ہے جبکہ کرامت الله خان, محبوب عالم, نادر احمد, سید شاہ نور, حامد بختیار, مبینہ شیخ, راشد علی, شبیہ رضا, شہباز خان, کلثوم ھزارہ, عبدالرحیم, واصف علی, سید شاہ فیصل, محمد معین ڈھیڈھی ریفری ججز اور آفیشلزکے فراٸض انجام دیں گے. ایونٹ کا پروگرام: تما ٹیمیں 27 اپریل بروز ھفتہ دوپھر 1 بجے وینیو پر رپوٹ کریں گی۔ وزن مینجر میٹنگ اور ڈراز کے بعد شام 5 بجے چمپٸن شپ کا افتتاح ھوگا۔ 28 اپریل بروز اتوار شام 5 بجے تقریب تقسیم انعامات منقعد ھوگی

error: Content is protected !!