ہم سب کومل جل کرکرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہیے‘اعجاز فاروقی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) منصورہ اسپورٹس کے سی سی اےIIکے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے‘‘ چوتھے محمد علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ کے افتتاحی میچ میں ٹی ایم سی گراونڈ پر دہلی سٹی جیمخانہ نے کراچی ڈس ایبلڈ کرکٹ کلب کو 38 رنز سے شکست دے دی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کرکٹ کی خدمت کی ہے انہیں یاد رکھنا چاہئے۔ محمد علی مرحوم کی کرکٹ کے فروغ میں بڑی خدمات تھیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی کلب کرکٹ کو فروغ دے کر مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے ہم سب کو مل کر کراچی کرکٹ کی بہتری اور فروغ کے لئے کام کرنا چاہئیے کھلاڑیوں کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیئے محنت کریں اور جو مواقع اُنہیں مل رہے ہیں اُن سے فائدہ اُٹھائیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ محمد علی بھائی کی کرکٹ خدمات کو کبھی فراموش نہی کیا جا سکتا منصورہ اسپورٹس قابل مبارکباد ہے جنہوں نے اپنے محسن کو یاد رکھا ۔زون IIمیں کلب کرکٹ کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور یہ کام ہم 21 سال سے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیسر اعجاز فاروقی مسیحائے کرکٹ ہیں کراچی میں کلب کرکٹ کو انہوں نے زندہ رکھا ہوا ہے اس وقت مختلف زونز میں چھ ٹورنامنٹ اُن کے تعاون سے جاری ہیں جہاں کلبوں سے کوئی انٹری فیس نہیں لی گئی اور ٹیموں کو گیندیں بھی فراہم کی جارہی ہیں دہلی سٹی جیمخانہ کے سیکریٹری شعیب الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زون دو میں جو کرکٹ کھلائے گا ہم اُس کے ساتھ ہیں پروفیسر اعجاز فاروقی کی کرکٹ کے فروغ میں گرانقدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیںکیا جا سکتا انہوں نے محمد علی مرحوم کی کرکٹ میں خدمات کو بھی سراہا افتتاحی تقریب میں محمد توصیف صدیقی، جمیل احمد، شہزاد عالم، محمد یامین، سید شاہد علی، ریحان صدیقی، جمال ناصر، محمد نظام، شعیب الرحمٰن، امجد علی، عارف حفیظ، ایس ایم عاصم، فرید الدین، ڈاکٹر عارف زیدی، قمبر علی، سعید علی، وسیم علوی، عاصم بیگ، شہروز علوی، ذیشان شاہ، قاری عمر، عباس اور عامر انصاری نے شرکت فرمائی نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سرانجام دئیے۔قبل ازیں کھیلے گئے افتتاحی میچ میںدہلی سٹی جیم خانہ نے مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 234رنز اسکور کئے۔ فرحان رفیق نے 9چوکے لگا کر 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ برہانن نے 43اور وسیم اقبال 22رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نعمان شبیر نے 43رنز پر 3وکٹ اپنے نام کی۔ امیر احمد اور احمد قریشی نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ کراچی ڈس ایبلڈ کی کی جوابی اننگز مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 176رنز تک محدود ہوگئی۔ اسحق جونیئر نے 44رنز میں 2چوکے ، عمر فاروق کے 41رنز میں 5چوکے اور نعمان بشیر 17رنز پر ناقابل شکست رہے۔ سمیر سلیم نے 17رنز کے عوض 3وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاہد مشتاق کے ہاتھ 50رنز پر 2وکٹ لگیں۔ شاہد اسلم اور جنید افضل ایمپائرز جبکہ سید افرسیاب آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!