خیبرپختونخوا بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوستانہ بیس بال سیریز فیسکو نے جیت لی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)کے پی بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتما م فیسکو (FESCO) اوریوسف زئی بیس بال اکیڈمی کے مابین تین میچز کی دوستانہ بیس بال سیریز یایک دوستانہ بیس بال سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ مظہر احمد سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال کے مطابق کے پی میں بیس بال کی ترقی اور ترویج کے لئے یارحسین ایریا ڈسٹرکٹ صوابی میں فیصل آباد الیکٹرک کمپنی (فیسکو) اور یوسف زئی بیس بال اکیڈمی کے مابین تین میچز کی دوستانہ بیس بال سیریز کا کے پی بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انعقاد کیا گیا۔ پہلا میچ جوکہ فیسکواور یوسف زئی گرین کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا فیسکو نے 4-2 سے جیت لیا۔ فیسکو کی جانب سے آصف گجر نے 2 جبکہ عاصم اور مکرم نے ایک ایک رن سکور کیا۔ جبکہ یوسف زئی گرین کی جانب سے وسیم اور عابد نے ایک ایک رن سکورکیا۔ دوسرا میچ جوکہ فیسکو اور یوسف زئی وائٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا فیسکونے 7-3 سے جیت لیا۔ فیسکو کی جانب سے عاصم نے 2 رن جبکہ مکرم ، عظیم ، عثمان ، شبیر اور آصف گجر نے ایک ایک رن سکورکیا۔ یوسف زئی کی جانب سے کاشف، ایاز اور اعزاز نے ایک ایک رن سکورکیا۔ سیریز کا تیسرا اورآخری میچ فیسکواور یوسف زئی کے پی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جوکہ فیسکو نے 1-0 سے جیت کر سیریز بھی 3-0 سے جیت لی۔ فیسکو کی جانب سے واحد رن عابد نے سکورکیا۔ فیسکو کے آصف گجرسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شیخ مظہر احمد نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ تھے ، ان کے علاوہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی بھی موجود تھے۔ یوسف زئی بیس بال اکیڈمی کے چیئرمین وصال محمد خان جوکہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نائب صدر بھی ہیں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ خالد خان اور معشوق علی کوچ یوسف زئی بیس بال اکیڈمی بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سید فخرعلی شاہ اور فخر امیر کاظمی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سید فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کے پی میں یوتھ بیس بال کی ڈیویلپمنٹ ، ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں میں پایا جانے والا پوٹینشل دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید صاحب کا وژن ہے کہ یوتھ اور ویمن بیس بال کی ڈیویلپمنٹ اور ترقی کے لئے ملک کے کونے کونے میں جاکر کام کیا جائے ۔ سید فخر علی شاہ نے یوسف زئی بیس بال اکیڈمی کی انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں کے پی سے بیس بال کے کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد میرٹ پر پاکستان کی نیشنل بیس بال ٹیم کا حصہ بنے گی ۔

error: Content is protected !!