سکاٹش بلے باز جارج مونسی نے ٹی ٹونٹی فرینڈلی میچ میں 25 گیندوں پر سنچری جڑ دی

ایڈن برگ(سپورٹس لنک رپورٹ) سکاٹش بلے باز جارج مونسی نے ٹی ٹونٹی فرینڈلی کرکٹ میچ میں 25 گیندوں پر سنچری جڑ دی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹونٹی کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیکنڈ الیون ٹی ٹونٹی فرینڈلی میچ میں گلوسیسٹرشائر سیکنڈ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 326 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جارج مونسی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی اور اگلی 8 گیندوں پر وہ سنچری بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے 25 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جارج مونسی نے 39 گیندوں پر 20 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 147 رنز کی اننگز کھیلی۔

error: Content is protected !!