مشن ورلڈ کپ ،پاکستان کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لیے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے لندن پہنچ گئی۔ٹیم ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ایک نہیں تمام کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہیںجبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سیمی فائنل تک رسائی کو پہلا ٹارگٹ قرار دیا ہے۔دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے 17 رکنی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم،آصف علی،حارث سہیل، حسن علی، محمد عامر، جنید خان،فہیم اشرف، یاسر شاہ، محمد حسنین، عابد علی، بابر اعظم اور شاہین آفریدی شامل ہیں جب کہ شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو انگلینڈ کے مقامی کلب کینٹ کاؤنٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی جب کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔

error: Content is protected !!