کامران اسپورٹس ‘ لانڈھی جیم خانہ کولٹس‘ کورنگی الفتح اوربلال فرینڈز کولٹس فتحیاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی الفتح ، کے سی سی اے زون Vکے زیر اہتمام منعقدہ حسین عباس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ کامران اسپورٹس نے کراچی بادشاہ‘ لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے نیواسٹار‘ کورنگی الفتح نے لانڈھی فرینڈز اور بلال فرینڈکولٹس نے کورنگی الفتح کولٹس کو شکست دے دی۔ عثمانیہ گراؤنڈ پر کھیلے میچوںمیں کرراچی بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کی 132رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ محمد لقمان نے 36اور ساجد حسین نے 25رنز کے ساتھ نمایاں بیٹنگ کی۔ نور عالم اور ظفر خان نے 33اور 2وکٹیں شہزاد خلیل نے حاصل کیں۔ کامران اسپورٹس نے 7وکٹوں پر 133رنز بنا کر ہدف کو یقینی بنالیا۔ شہزاد خلیل نے 34اور سمیع اﷲ نے 28رنز کی کارامد اننگز کھیلی۔محمد آصف نے 3جبکہ ساجد حسین اور محمد بلال نے 2,2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔اسی گراؤنڈ پر بلال فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 30اوورز میں 7وکٹوں پر 280رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔دانیال علی نے 67،سید حنین نے ناقابل شکست 55رنز اور زین انور نے 24رنز اسکور کئے۔ امیر احمد نے 3اور اسد عمر کو 2وکٹ ملے۔کورنگی الفتح کولٹس کی پوری ٹیم 200رنز پر ہمت ہار گئی۔ اظہر امین 39، منصورعلی 30اور ضیاء الاسلام 22رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے۔ سید حنین ، نواز علی اور حنیف ملک نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ریڈیو پاکستان گراؤنڈ پر نیو اسٹا نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 29اوورز میں تمام وکٹوں پر 208رنز اسکور کئے۔ محمد یوسف نے 36،عابد علی نے 34‘ ریحان شہباز اور عمران شہباز نے 24,24رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔محمد بصالت نے 57رنز پر 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔واجد اﷲاور ارشد خان کے حصہ میں 2,2وکٹیں آئیں۔لانڈھی جیم خانہ کولٹس 28اوورز میں مطلوبہ ہدف کو یقینی بنانے میںکامیاب رہی۔شاہ رضا نے 106رنز کی اننگز تراشی، عمر اسمٰعیل نے 23اور سفیر حسین نے 20رنز بنائے۔ محمد شاہد نے 35رنز پر 3اورآصف اقبال نے 42رنز پر 2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔آر ایل سی اے گراؤنڈ کورنگی پر میزبان کورنگی الفتح نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 40اوورز میں تمام وکٹوں پر 229رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ فیضان خان نے 75،شاہد علی نے 33اور اسامہ بشارت نے 23رنز اسکور کئے۔لانڈھی فرینڈز جوابی اننگزمیں مقررہ اوورز میں 212رنز پر ہمت ہارگئی۔ فیصل ناصر کی 77،وجاہت خان کی 51رنز اور صادق علی کی 20رنز کی اننگز بھی انکی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔ انیس شیخ اور شاہد خان نے 3,3جبکہ واجد علی نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔

error: Content is protected !!