صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے 14 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنیکی منظوری دیدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہواجس میں پنجاب کی 14 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، ان منصوبوں میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس چوا سیدن شاہ ، تحصیل سپورٹس کمپلیکس پنڈ دادنخان، تحصیل سپورٹس کمپلیکس جلالپور جٹاں ، تحصیل سپورٹس کمپلیکس بھیرہ، تحصیل سپورٹس کمپلیکس میانوالی، تحصیل سپورٹس کمپلیکس دیپالپور ،تحصیل سپورٹس کمپلیکس 36ایس پی پاکپتن، تحصیل سپورٹس کمپلیکس یزمان ، تحصیل سپورٹس کمپلیکس حاصل پور ،تحصیل سپورٹس کمپلیکس بہاولنگر، تحصیل سپورٹس کمپلیکس چشتیاں، تحصیل سپورٹس کمپلیکس لیاقت پور، تحصیل سپورٹس کمپلیکس تونسہ شریف اور تحصیل سپورٹس کمپلیکس کوٹ ادو شامل ہیں، اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن جاویدچوہان، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اکرم صوبن، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی احکامات پر پنجاب میں سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سپورٹس منصوبے جلد ازجلد مکمل کررہے ہیں جس کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، ان منصوبوں کاکام تیزرفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی جدیدسہولتیں میسر ہوں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ آنیوالے سالوں میں ہر تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا، ہر کھلاڑی کو ان کے گھر کے قریب سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کریں گے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ان منصوبوں پر جلدازجلد کام شروع کردیا جائے۔

error: Content is protected !!