پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی وفاقی سیکرٹری برائے برائے کھیل سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے وفاقی سیکرٹری برائے کھیل اکبر حسین درانی سے کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد میں سے اُ ن کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے فنانس سیکرٹری طاہر محمود، لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی، بیس بال پلیئر طارق ندیم اور شمس الاسلام لودھی کوآرڈینیٹر اسلام آباد بھی موجود تھے۔سید فخر علی شاہ نے وفاقی سیکرٹری کو بیس بال کی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پاکستان نے چار انٹر نیشنل بیس بال ایونٹس میں شرکت کرنی ہے۔ جن میں ویسٹ ایشیا کپ (سری لنکا)، انڈر15ایشین بیس بال چیمپئن شپ (چائنا)، ویمن ایشین بیس بال چیمپئن شپ (چائنا) اور ایشین بیس بال چیمپئن شپ (تائیوان) شامل ہیں۔سید فخر علی شاہ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ان ٹورنامنٹس میں شرکت کے لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کو ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر فخر شاہ نے وفاقی سیکرٹری کو بیس بال ٹائمز میگزین بھی پیش کیا۔وفاقی سیکرٹری نے بیس بال کی دیویلپمنٹ کے لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بیس بال کی ڈیویلپمنٹ کے لئے ہر ممکن کھلاڑیوں کی مدد اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔سید فخرعلی شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام ایک نمائشی میچ پاکستان انڈر15گرین اور ریڈ ٹیموں کے درمیان بیس بال گراؤنڈ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری برائے کھیل اکبر حسین درانی اس میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ اس میچ میں پاکستان انڈر 15ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان انڈر 15کا ٹریننگ کیمپ ایشین انڈر 15بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگایا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں جاپان، چائنا، تائیوان، کوریا، ہانگ کانگ، سری لنکا، انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

error: Content is protected !!