پاک فضائیہ کے تیمور خان نے 13انڈر پار سکور کر کے قومی ریکارڈ بنا ڈالا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاک فضائیہ کے نوجوان با صلاحیت گولفر تیمور خان نے پی اے ایف گالف کلب پشاورمیں منعقد ہونے والی انٹر سروسز سپورٹس گالا 2019کے دوران گالف کے مقابلوں میں 13 انڈر پار سکور کر کے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔پاک فضائیہ کے سینئیر ٹیکنشن تیمور خان اس سے پہلے نیشنل ایمیچور چیمپئن شپ اور انٹر سروسز گالف چیمپئن شپ 2018 ء کے فاتح بھی رہ چکے ہیں۔ انٹر سروسز سپورٹس گالا پی اے ایف بیس پشاو ر میں 7 2اپریل سے 02 مئی تک جاری رہے گا جس میں تینوں سروسز کے نمایاں کھلاڑی گولف، ٹینس اور والی بال کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

error: Content is protected !!