بھارتی فاسٹ بالر شامی کی اہلیہ کی گرفتاری و رہائی

امروہہ (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹر محمد شامی اوران کی اہلیہ کیدرمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔ محمد شامی کی بیگم حسین جہاں کہتی ہیں کہ امروہہ کی پولیس بلاوجہ مجھے پریشان کررہی ہے۔ مجھے گرفتار کیا گیا اوربیٹی کو بھی بھوکا رکھا کیا حکومت یہ نہیں دیکھ رہی ہے۔کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نعرہ لگاتی ہے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا میں بھی ایک بیٹی ہوں۔ میرے ساتھ کس طرح کا سلوک کیاجارہا ہے۔ کیا مودی سرکار کو یہ نظر نہیں آرہا۔ حسین جہاں کہتی ہیں کہ پولیس زبردستی گھر میں داخل ہوئی اور مجھے گرفتار کرکے لے گئی۔پولس کے مطابق کرکٹر محمد شامی کی بیوی کو بدامنی پھیلانے کیالزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ تاہم کرکٹر اوران کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تنازعہ چل رہا ہے۔

error: Content is protected !!