عالمی کپ سکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر کامران اکمل بول پڑے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹر کامران اکمل ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر بول ہی پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اور کوچز سے جواب مانگیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ فواد عالم، وہاب ریاض اور محمد عرفان مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں مگر سلیکٹرز کو نظر نہیں آرہا، سلیکٹرز کو چاہیے کہ کسی کھلاڑی کو ایک دم سے باہر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو سلیکٹرز اور کوچز سے جواب مانگنا چاہئے کہ کھلاڑی باہر کیوں ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پاکستان میں نہیں بیرون ملک پرفارم کرتا ہوں۔عمر اکمل کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عمر اکمل اور عدنان اکمل کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے، ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی۔پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی سے متعلق کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ٹاپ تھری میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

error: Content is protected !!