شاہد آفریدی نے ’’آل ٹائم ورلڈکپ الیون‘‘ کا اعلان کر کے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا

لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ ) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء-04 کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا اور فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی کرکٹ گرا?نڈ میں کھیلا جائے گا اور اس سے قبل مختلف قسم کی پیش گوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پاکستان کے مایہ ناز سابق آل را?نڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی ’آل ٹائم ورلڈکپ الیون‘ کا اعلان کر دیا ہے اور اس میں صرف ایک بھارتی کھلاڑی کو شامل کر کے بھارتیوں کو آگ بگولہ ہی کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم میں میں اوپنرز کے طور پر سعید انور اور ایڈم گلکرسٹ کو شامل کیا ہے جبکہ معروف آسٹریلین کھلاڑی رکی پونٹنگ تیسرے نمبر پر ہیں اور غالباً ٹیم کی قیادت بھی انہیں ہی سونپی گئی ہے۔موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی شاہد آفریدی کی ٹیم میں شامل ہونے والے واحد بھارتی کھلاڑی ہیں جنہیں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے بعد انضمام الحق اور پھر جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کا نمبر آتا ہے۔ شاہد آفریدی کی ٹیم کا فاسٹ با?لنگ اٹیک بھی خطرناک ہے جس میں وسیم اختر، گلین میک گراتھ اور شعیب اختر شامل ہیں جبکہ سپنرز کی جگہ شین وارن اور ثقلین مشتاق کو دی گئی ہے۔

error: Content is protected !!