ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے بڑے بھائی سپرد خاک

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے بڑے بھائی ملک مبشر سرور کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کیآبائی شہر گجرات میں سپرد خاک کردیا گیا،ان کی نماز جنازہ چاہ ترہنگ میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد،اسٹنٹ کمشنر گجرات،صدر گجرات بار شمشاد ملی،سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر، سابق میئر گجرات حاجی ناصر،تمام یوسی چیئرمین، گجرات پریس کلب کے عہدیداران، سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ،ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، طارق وٹو، رؤف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس افسر ندیم قیصر،شاہد فقیر ورک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!