گوتم گھمبیر کی کوئی شخصیت نہیں، شاہد آفریدی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق اوپنر کی کوئی شخصیت نہیں، اُس کے ساتھ رویہ کا بہت زیادہ مسئلہ تھا۔بھارتی اخبار کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی سوانح حیات ’’گیم چینجر‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ گوتم گمبھیر کے ساتھ اُن کی رقابت کچھ ذاتی اور کچھ پروفیشنل نوعیت کی تھی۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے عظیم کھیل میں بمشکل اُس جیسا کردار ہو، کوئی ریکارڈ نہیں بس رویہ ہی رویہ تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گمبھیر کا رویہ کسی بھی طرح مسابقتی نہیں کہا جاسکتا ، حقیقت میں اپنے کھیل کے دنوں میں وہ نفی سے بھرپور تھے، وہ جس طرح کا برتاؤ کرتے تھے، کراچی میں ایسے بندے کو ہم’ سڑیل‘ کہتے ہیں۔آفریدی کا کہنا ہے کہ سادہ سی بات ہے ، مجھے خوش رہنے والے مثبت لوگ پسند ہیں، کوئی مسئلہ نہیں اگر وہ جارحانہ اور مسابقتی ہیں لیکن آپ کو مثبت ہونا چاہئے اور گمبھیر ایسا نہیں تھا۔بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانپور میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران تلخی پیدا ہوتی تھی، آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کو جرمانہ کیا گیا تھا۔واقعے پرردعمل میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے ایشیا کپ 2007ء کے دوران پیش آنے والا واقعہ یاد ہے جب گوتم سنگل لیتے ہوئے سیدھا میری طرف دوڑتا چلاآیا، بحث کے دوران ہم ایک دوسرے کے اہل خانہ تک پہنچ گئے تھے۔

error: Content is protected !!