خیبرپختونخواانڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،قبائل نے ہزارہ کو82 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر فائنل میں قبائل انڈر17 نے ہزارہ کو 82 رنز سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹرجنرل سپورٹس و ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ، سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایک ماہ سے جاری انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں کرکٹ کا فائنل ہزارہ اور قبائل انڈر17 ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں قبائل کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جنہوں نے مقررہ چالیس اوورز میں 187 رنز بنائے

عباس علی 61 ،عمیر بادشاہ 47 ،دوست محمد 25 ، اورمحمد لطیف 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، ہزارہ کی جانب سے محمد ادریس نے چار، معین خان اور عدنان اکبر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جواب میں ہزارہ انڈر17 کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 35 ویں اوور میں 105 رنز بناکر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی ، محمد شریف 24 ، شازیب خان20 اور محمد سلیمان 15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

قبائل کی جانب سے عبدالجلیل نے تین ، خارث علی شاہ ، عادل ناز اور خارث خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، اس طرح قبائل نے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کرکی انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلی

عمیر بادشاہ کو مین آف دی میچ،افصار احمدکو ٹورنامنت کا بہترین بیٹسمین ، محمد خارث کو ٹورنامنٹ کا بہترین بائولر اور عرفات کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیاگیا

انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں منعقد ہ ٹورنامنٹ چار ٹیموں نے حصہ لیا جن میں قبائل ، ہزارہ ، پشاور اور ملاکنڈ کی ٹیمیں شامل تھیں ،اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس جنید خان نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام منعقدہ ٹیلنٹ کے پہلے مرحلے میں قبائلی اضلاع سمیت تمام ڈسٹرکٹ میں ٹرائلز لئے گئے جس میں دوسو کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیاگیا فائنل ٹرائلز 3 اپریل کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پی سی بی چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیسٹ کرکٹ راشد لطیف کے زیرنگرانی منعقد ہوئے

جس میں60 کھلاڑی منتخب کئے گئے جن کو پی سی بی کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی خصوصی ٹریننگ دی گئی جس کے بعد ان کے چارٹیمیں بناکر آپس میں مقابلہ کرایا گیاجس میں قبائل انڈر17 ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی

انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ان کھلاڑیوں میں سے بہترین 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا جن کے ساتھ دو سال کا کنٹریکٹ کیا جائے گا اور پھر وہاں سے کھلاڑیوں کو قومی انڈر19 ٹیم میں شامل کیا جائے گا

error: Content is protected !!