ہاکی فیڈریشن کے مستعفی سیکرٹری شہباز سینئر نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا؟تفصیلات کیلئے کلک کریں

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے فیڈریشن کے صدر کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیدریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ایک بیان میں شہباز احمد کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اولمپیئن آصف باجوہ کو نیا سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نئے سیکریٹری آصف باجوہ کی تعیناتی کو ابھی چند گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ شہباز احمد سینئر نے پنڈوراباکس کھول دیا۔انہوں نے کہا کہ زبردستی برطرف کیا گیا ہے کیوں کہ تین ماہ قبل استعفی دیا تھا تو صدر نے قبول نہیں کیا تھا لیکن پھر اچانک استعفیٰ دیے بغیر ہی میرا استعفی کیسے قبول کرلیا گیا؟دوسری جانب کانگریس کی منظوری کے بغیر ہی پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے آصف باجوہ کو نیا سیکرٹری بنانے پر اختیارات کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔

error: Content is protected !!