ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب ایمپلائز یونین کی جانب سے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب ایمپلائز یونین کی جانب سے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب بروز سوموار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورتھے جنہوں نے قرعہ اندازی کی اور نائب قاصد راشد علی خوش نصیب ٹھہرے، تقریب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے بڑے بھائی مبشرسرور ملک کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،تقریب میںڈائریکٹرسپورٹس حفیظ بھٹی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی، رؤف باجوہ، فیصل امیر، فیاض علی سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطرسے پہلے جونیئرکلرکس او ر درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے اجلاس منعقد ہوگا، مستحق ملازمین کو ترقی دی جائے گی، سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب کے کسی بھی ملازم کا کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بلا جھجک میرے دفتر میں آکر بیان کرسکتاہے، سپورٹس کی ترقی ہمارا مقصد ہے جس کیلئے بلاامتیاز اقدامات کیے جارہے ہیں اپنے بڑے بھائی مبشرسرورملک کیلئے فاتحہ خوانی پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتاہوں

ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے قرعہ اندازی کی اور قرعہ نائب قاصد راشد علی کے نام نکلا جس کو ڈی جی سپورٹس پنجاب نے عمرہ کے ٹکٹ کے ساتھ مبارک باد بھی دی بلکہ باقی اخراجات بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کی ایمپلائز یونین کے صدر فیاض علی اورڈویژنل سپورٹس آفیسرندیم قیصر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

error: Content is protected !!