کالی آندھی کے اوپنرز نے پاکستانی اوپنرز کا ریکارڈ پاش پاش کر ڈالا، یہ ریکارڈ کیا تھا؟

کلون نارف (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے اوپنرز جون کیمپ بیل اور شائی ہوپ نے ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف 365 رنز بنا کر ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا فخر زمان اور امام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دونوں بلے باز باآسانی پاکستانی بلے بازوں کے گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں بولاوایو میں زمبابوے کے خلاف 304 رنز کے ریکارڈ کو توڑا۔کلون ٹارف میں آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت دینے پر کیمپ بیل نے 179 اور ہوپ نے 170 رنز بنائے، میچ میں ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 381 رنز رہا۔ہوپ نے سب سے پہلے سینچری بنائی جس کے بعد کیمپ بیل نے بھی ایک روزہ کیریئر کے اپنے پہلے میچ میں سینچری بنائی۔

دونوں کھلاڑی 48 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔کیمپ بیل نے 137 گیندوں کا سامنا کیا جن میں انہوں نے 15 چوکے اور 6 چھکے مارے جبکہ ہوپ نے 152 بالز پر 22 چوکے اور 2 چھکے مارے۔مردوں کے 4 ہزار 128 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی تاریخ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ اسکور کا ریکارڈ بھی ویسٹ انڈیز کے پاس ہے جس کے کرس گیل اور مارلون سیموئلز نے 2015 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف دوسری وکٹ پر 372 رنز بنائے تھے۔

error: Content is protected !!